پاکستان کی فاسٹ بولنگ کے سامنے بھارتی بیٹسمین ہمیشہ ہی مشکلات کا شکار رہے ہیں۔ بھارت کے خلاف پاکستان کے کامیاب بولرز کی بات کریں تو اس فہرست میں زیادہ فاسٹ بولرز ہی نظر آ رہے ہیں جس میں عمران خان، وسیم اکرم، شعیب اختر اور عاقب جاوید جیسے نام شامل ہیں۔ سابق کپتان عمران خان نے بھارت کے خلاف مجموعی طور پر 52 میچز کھیلے جس میں انہوں نے 23 کی اوسط سے 129 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ وسیم اکرم نے بھارت کے خلاف 60 میچز کھیلتے ہوئے 105 کھلاڑیوں کو پویلین واپسی کا راستہ دکھایا۔ اس فہرست میں ثقلین مشتاق کا تیسرا نمبر ہے جنہوں نے صرف 40 میچز میں 82 وکٹیں اڑائیں۔ شعیب اختر (69)، شاہد آفریدی (56)، عاقب جاوید (54)، عبدالرزاق (51)، محمد سمیع (46) اور وقار یونس (45) بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔