Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں کولن انگرام نے کراچی کنگز کے لیے جو اننگز کھیلی اس نے سب کو حیران کر دیا تھا۔ شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے بیس اوورز میں پانچ وکٹوں پر 186 رنز بنائے تھے۔ جواب میں کراچی کنگز کی دو وکٹیں صرف چار رنز پر گر چکی تھیں اور مشکل حالات میں کولن انگرام نے کریز پر آتے ہی میچ کا نقشہ بدل دیا تھا۔
انہوں نے ابتداء سے ہی جارحانہ انداز اپناتے ہوئے کوئٹہ کے بولرز کی درگت بنا ڈالی تھی۔ کولن انگرام نے 59 گیندوں پر 127 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جس میں 12 چوکے اور 8 فلک شگاف چھکے بھی شامل تھے۔
وہ پی ایس ایل میں سنچری بنانے والے پہلے غیرملکی کھلاڑی بھی بنے تھے۔ کراچی کنگز نے کولن انگرام کی اس سنچری کی یہ ویڈیو اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اپلوڈ کی تو انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہا کہ وہ یہ رات کبھی نہیں بھول سکتے۔