آسٹریلوی بیٹسمین اسٹیو اسمتھ کا بلا خوب رنز اگل رہا ہے اور وہ رواں سال سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر براجمان ہو گئے ہیں۔ بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کے بعد اسٹیو اسمتھ پر تمام طرز کی کرکٹ کے دروازے ایک سال کے لیے بند کر دیے گئے تھے۔ یہ پابندی ختم ہونے کے بعد اسٹیو اسمتھ پہلی ٹیسٹ سیریز کھیل رہے ہیں۔
اسٹیو اسمتھ نے رواں سال ٹیسٹ کرکٹ میں 589 رنز اسکور کر لیے ہیں۔ انھوں نے یہ رنز تین سنچریوں اور ایک نصف سنچری کی بدولت بنائے۔ بین اسٹوکس 520 رنز کے ساتھ 2019 کے دوسرے کامیاب ٹیسٹ بیٹسمین ہیں۔
ٹریوس ہیڈ 503 رنز بنا کر تیسرے اور کوئنٹن ڈی کوک 428 رنز کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ سری لنکا کے دیموتھ کرونارتنے 427 رنز بنا کر پانچویں پوزیشن پر قابض ہیں۔