Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

افغانستان کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر محمد نبی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ بنگلہ دیش کے خلاف جاری میچ ان کا آخری ٹیسٹ میچ ہو گا۔ محمد نبی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لیے اپنی ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔
محمد نبی نے اپنے کیریئر میں صرف 2 ٹیسٹ میچز کھیلے۔ انہوں نے پہلا ٹیسٹ میچ بھارت کے خلاف کھیلا تھا۔ ٹیسٹ کرکٹ میں ان کا بہترین اسکور 24 رنز رہا اور بیٹنگ اوسط 6.25 کی رہی ہے۔
افغانستان اور بنگلہ دیش کے مابین واحد ٹیسٹ میچ جاری ہے جس میں راشد خان کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ اپنے کیریئر کے آخری ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں محمد نبی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ دوسری اننگز میں وہ صرف 8 رنز بنا سکے۔ محمد نبی 121 ون ڈے اور 68 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں بھی افغانستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔