Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلیا کے بیٹسمین اسٹیو اسمتھ بال ٹیمپرنگ اسکینڈل سے واپسی کے بعد شاندار فارم میں نظر آ رہے ہیں۔ وہ 589 رنز بنا کر صرف ایشز سیریز کے ہی نہیں بلکہ سال کے بھی ٹاپ اسکورر بن گئے ہیں۔ انگلینڈ کا کوئی بھی بولر انہیں روکنے میں کامیاب نہیں ہوا مگر سابق انگلش بولر ڈیرن گوف نے اسٹیو اسمتھ کو روکنے والے بولر کا نام بتا دیا۔
سوشل میڈیا پر ایک سوال اٹھایا گیا کہ اسٹیو اسمتھ کی شاندار فارم کو کون روک لگا سکتا؟ اس سوال کے ساتھ چند بولرز کے نام لکھے گئے جن میں جیمز اینڈرسن، مورنی مورکل، یاسر شاہ اور کگیسو رباڈا جیسے مایہ ناز بولرز شامل تھے۔
ڈیرن گوف نے کہا کہ میں 100 فیصد یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ اسمتھ کو بمراہ ہی روک سکتے ہیں۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان جاری سیریز میں آسٹریلوی بیٹسمینوں کی مشکلات کے باوجود اسٹیو اسمتھ انگلش بولرز کا تن تنہا مقابلہ کر رہے ہیں۔