Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کی بیٹنگ لائن کو ہمیشہ کمزور اور بولنگ لائن کو ہمیشہ مضبوط تصور کیا جاتا ہے مگر جب میچ ہو بھارت کے خلاف تو بیٹسمین بھی جوش میں آ جاتے ہیں۔ بھارت کے خلاف پاکستان کے کامیاب ترین بیٹسمینوں کی بات کی جائے تو جاوید میانداد کا نام سب سے اوپر نظر آتا ہے۔
انہوں نے بھارت کے خلاف مجموعی طور پر 63 میچز کھیلے اور 60 کی شاندار اوسط سے 3,403 رنز اسکور کیے۔ اس شاندار ریکارڈ میں 8 سنچریاں اور 20 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔
سابق کپتان انضمام الحق نے روایتی حریف کے خلاف 77 میچز کھیلے اور 45 کی اوسط سے 3,236 رنز بنائے جس میں 7 سنچریاں بھی شامل ہیں۔
محمد یوسف کا ریکارڈ بھی بھارت کے خلاف شاندار رہا۔ انہوں نے 59 میچز میں 2,677 رنز اسکور کیے۔ یونس خان، سلیم ملک، ظہیر عباس، سعید انور، شاہد آفریدی اور شعیب ملک بھی بھارت کے خلاف 2 ہزار سے زائد رنز بنانے والے بیٹسمینوں میں شامل ہیں۔