سابق ہیڈکوچ مکی آرتھر کی کرسی کو سب سے زیادہ خطرہ مصباح الحق سے ہی تھا کیونکہ انہیں ہی ہیڈکوچ کے لیے فیورٹ قرار دیا جا رہا تھا۔ سابق کرکٹر راشد لطیف نے انکشاف کیا ہے کہ مصباح الحق کو ہیڈکوچ بنانے میں مکی آرتھر کی رائے اور تجویز بھی شامل تھی۔ سابق کپتان راشد لطیف کا کہنا تھا کہ مکی آرتھر کا تصور تھا کہ سلیکشن کے معاملات بھی ہیڈکوچ کو ہی دیکھنے چاہیئں لیکن اس وقت انضمام الحق کو برقرار رکھا گیا۔ ایک ٹی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راشد لطیف نے کہا کہ کراچی کنگز میں مکی آرتھر کیساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے، جانتا ہوں کہ وہ اس تصور کے حامی اور بات بھی کرتے تھے کہ ہیڈکوچ کو ہی سلیکشن کا اختیار ملنے سے مسائل میں کمی ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصباح الحق کے کندھوں پر اب دہری اور بھاری ذمہ داری ہے، ان کو ٹیلنٹ کی تلاش کے ساتھ تینوں فارمیٹس میں قومی ٹیم کیلئے موزوں کھلاڑیوں کا انتخاب بھی کرنا ہو گا۔