Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان اسپیڈ اسٹار محمد حسنین نے کیریبین پریمیر لیگ میں شاندار آغاز کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے لیے تین اہم وکٹیں حاصل کی تھیں۔ پورٹ آف اسپین میں کھیلے گئے کیریبین پریمیر لیگ کے پہلے میچ میں ٹرنباگو نائٹ رائڈرز کی نمائندگی کرتے ہوئے محمد حسنین نے سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کے خلاف چار اوورز میں 36 رنز دے کر تین وکٹیں لی تھیں۔
ٹرنباگو نائٹ رائڈرز آئی پی ایل ٹیم کولکتہ نائٹ رائڈز کے مالک شاہ رخ خان کی ہی ملکیت ہے۔ اپنے پہلے میچ میں فتح کے بعد وہ کھلاڑیوں کے پاس پہنچے اور کھلاڑیوں کو مبارک دی۔ انھوں نے چند کھلاڑیوں کو گلے لگایا جس میں پاکستانی فاسٹ بولر محمد حسنین بھی شامل تھے۔
سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔ پی سی ایل کی فرنچائز ملتان سلطانز کے مشترکہ مالک علی خان ترین نے بھی حسنین کو گلے لگانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ محمد حسنین پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کا حصہ ہیں۔