Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قومی ٹیسٹ کرکٹرز نے ڈومیسٹک سیزن 20-2019 میں کوکابورا کی گیند کا استعمال سودمند قرار دے دیا۔ گیند کی تبدیلی سے قومی اور بین الاقوامی کرکٹ کے درمیان فرق کم ہو گا۔
قومی کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ اس فیصلے سے ہمارے بولرز کو کوکابورا کے گیند کا بہتر استعمال کرنا آئے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم کوکابورا کے گیند سے جتنا زیادہ کھیلیں گے ہمارے لیے بہتر ہو گا۔
اظہر علی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ڈومیسٹک سیزن میں کوکابورا کا گیند متعارف کرانا پی سی بی کا مثبت قدم ہے۔
فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے علاوہ انٹرنیشنل کرکٹ میں مکمل طور پر کوکابورا کے گیند کا استعمال کیا جاتا ہے، ڈیوک اور گریس کا گیند زیادہ سوئنگ ہوتا ہے جس سے قومی فاسٹ بولرز کو بین الاقوامی کرکٹ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
وہاب ریاض نے بھی کوکابورا کے گیند کے استعمال کو اچھا اقدام قرار دیا اور کہا کہ کوکابورا کے گیند کا استعمال نوجوان فاسٹ بولرز کو بین الاقوامی کرکٹ کی تیاری میں مدد دے گا۔ وہاب ریاض نے مزید کہا کہ بطور فاسٹ بولرز ہمیں بھی اندازہ نہیں ہوتا کہ ڈیوک کا گیند کتنا زیادہ سوئنگ ہو گا۔