Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

چند روز قبل مصباح الحق کو قومی ٹیم کے ہیڈکوچ اور چیف سلیکٹر کی ذمہ داری دی گئی چونکہ مصباح الحق کے پاس کوچنگ کے حوالے سے کسی قسم کا تجربہ نہیں اس لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں تجربہ حاصل کرنے کے لیے پی ایس ایل فرنچائز کی کسی بھی ٹیم کے ساتھ کام کرنے کی اجازت دے دی ہے جس کا ذکر پی سی بی کے سی ای او وسیم خان نے پریس کانفرنس میں بھی کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی میں تقرری سے قبل مصباح الحق کا پی ایس ایل فرنچائز کے ساتھ معاہدہ ہو چکا تھا۔ پی سی بی نے مصباح الحق کو پی ایس ایل میں کام کی اجازت تو دے دی ہے مگر پاکستان سپر لیگ کے دوران بورڈ انہیں کوئی معاوضہ نہیں دے گا۔ ذرائع کے مطابق مصباح الحق کو لیگ سے پانچ دن پہلے سے لے کر لیگ سے دو دن بعد تک کا معاوضہ نہیں ملے گا۔