Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

وقار یونس کو قومی ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ وقار یونس ماضی میں چار مرتبہ قومی ٹیم کی کوچنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ سابق کپتان دو مرتبہ قومی ٹیم کے ہیڈکوچ بھی رہے۔ وقار یونس کی بطور ہیڈکوچ کارکردگی پر نظر ڈالی جائے تو فروری 2010 سے اگست 2011 تک وہ پاکستان ٹیم کے ہیڈکوچ رہے۔
اس دوران قومی ٹیم نے 34 ون ڈے میچز کھیلے جس میں سے 19 جیتے، 14 ہارے اور ایک میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا۔ ڈیرھ سال میں پاکستان ٹیم نے 12 ٹیسٹ میچز کھیلے، 4 میں کامیابی ہوئی اور 5 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ 3 میچز ڈرا ہوئے۔
اسی دوران 19 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں سے پاکستان کو 6 میں فتح ملی اور 13 میں شکست ہوئی۔ وقار یونس کا بطورِ ہیڈکوچ دوسرا دور جون 2014 سے اپریل 2016 تک رہا۔ پاکستان ٹیم نے اس دوران 40 ایک روزہ میچ کھیلے، 15 جیتے اور 24 میں شکست ہوئی اور ایک میچ غیرنتیجہ رہا۔
چوبیس ٹی ٹوئنٹی میچوں میں قومی ٹیم کو 11 میں کامیابی ملی، 12 میں شکست ہوئی اور ایک میچ برابر ہوا۔ وقار یونس کے دوسرے دور میں پاکستان نے 19 ٹیسٹ میچوں میں سے 10 میں کامیابی سمیٹی، 6 میں شکست ہوئی اور 3 میچز ڈرا ہوئے۔
#Pakistan