Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پی سی بی نے چند روز قبل ہیڈکوچ مصباح الحق کے ساتھ وقار یونس کو بولنگ کوچ مقرر کیا۔ وقار یونس پانچ رکنی پینل کو انٹرویو دینے کے بعد سڈنی واپس چلے گئے تھے اور ابھی آسٹریلیا میں ہی موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق وقار یونس 13 ستمبر کو پاکستان پہنچیں گے اور پی سی بی لاہور ہیڈکوارٹر میں بورڈ حکام سے ملاقات کریں گے۔
اطلاعات کے مطابق وقار یونس پاکستان آنے کے بعد مصباح الحق کے ساتھ میٹنگ کر کے مستقبل کا لائحہ عمل بھی تیار کریں گے۔ وقار یونس اور مصباح الحق کا قومی ٹیم کیساتھ پہلی اسائنمنٹ سری لنکا کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز ہو گی جو کہ کراچی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔
دوسری جانب چیف سلیکٹر اور ہیڈکوچ مصباح الحق قومی کرکٹرز کے ساتھ پری سیزن کیمپ میں مصروف ہیں۔
#Pakistan