گزشتہ سال ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے پاکستان کا دورہ کیا تھا چونکہ یہ سیریز فیوچر ٹور پروگرام کا حصہ نہیں تھی اس لیے پی سی بی نے براڈکاسٹر سے علیحدہ تین ملین ڈالرز فیس طلب کی لیکن وہ رقم کافی وقت گزرنے کے باوجود بورڈ کو نہیں مل سکی تھی لیکن موجودہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی کوششوں سے یہ مسئلہ حل ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق براڈکاسٹر نے پی سی بی کو 8 لاکھ 10 ہزار ڈالرز کی ادائیگی ہو گئی ہے اور باقی رقم کا مفت ایئر ٹائم ملے گا جسے ڈومیسٹک میچز میں استعمال کیا جائے گا۔ قائداعظم ٹرافی کا فائنل میچ براہ راست نشر کیا جائے گا جبکہ پاکستان ون ڈے کپ اور نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کو دس، دس دن کا فری ایئر ٹائم دینے کا فیصلہ ہوا ہے۔