Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کے مایہ ناز سابق لیگ اسپنر عبدالقادر گزشتہ رات حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئے تھے۔ عبدالقادر کے انتقال پر سابق و موجودہ ملکی اور غیرملکی کرکٹرز نے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عبدالقادر کی رحلت کی خبر گہرا صدمہ دے گئی، میری تمام ہمدردیاں اور دعائیں اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے عبدالقادر کو عظیم ترین لیگ اسپنر قرار دیا۔
آسٹریلیا کے سابق لیگ اسپنر شین وارن نے کہا کہ عبدالقادر کی وفات کی خبر سن کر بہت افسوس ہوا، 1994 کے دورہ پاکستان پر میں ان سے پہلی دفعہ ملا تھا، مجھ سمیت جن لوگوں نے لیگ اسپن بولنگ کی وہ عبدالقادر کی طرف دیکھتے تھے، وہ ایک شاندار بولر تھے جنہوں نے کئی کھلاڑی کو چت کیا۔
شاہد آفریدی نے بھی عبدالقادر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ دکھ کی اس گھڑی میں اللہ ان کے اہلخانہ کو صبر دے۔ کامران اکمل نے لکھا کہ ہمارے لیجنڈ اسٹار، ہمارے بڑے عبدالقادر ہمارے ساتھ نہیں رہے جو کہ صدمے والی خبر ہے۔
کرکٹ حلقوں کے علاوہ سیاسی، عسکری، سماجی اور دیگر شخصیات نے بھی عبدالقادر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔ ان کی نمازہ جنازہ لاہور میں ادا کی گئی اور تدفین آبائی علاقے کے قبرستان میں کر دی گئی ہے۔
#Pakistan