Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ایشز سیریز میں انگلش ٹیم کو اسٹیو اسمتھ نے تو پریشان کر ہی رکھا ہے لیکن انگلینڈ کے بیٹسمین جیسن روئے بھی اپنی ٹیم کے لیے درد سر بنے ہوئے ہیں۔ پہلے تین ٹیسٹ میچوں میں مکمل طور پر ناکام ہونے کے باوجود انہیں چوتھا ٹیسٹ کھیلایا گیا لیکن وہ پہلی اننگز میں ایک مرتبہ پھر ناکام ہو گئے۔
انگلیںڈ نے چوتھے ٹیسٹ میچ میں اپنی حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے جیسن روئے کی جگہ جو ڈینلی سے اوپننگ کرائی جو چار رنز بنا سکے۔ جیسن روئے کو پانچویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے بھیجا گیا لیکن وہ 22 رنز سے آگے نہیں بڑھ سکے۔
وہ آسٹریلوی فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔ آسٹریلیا نے پہلی اننگز 497 رنز بنا کر ڈیکلیئر کر دی تھی۔ جواب میں انگلینڈ کی جانب سے روری برنز نے 81 اور جو روٹ نے 71 رنز بنائے۔
#Australia in England 2019#Australia#England