Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستانی بیٹسمین عمر اکمل نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا جس کی بدولت انہیں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں موقع دیا گیا لیکن وہ موقع کا فائدہ نہیں اٹھا سکے جس وجہ سے وہ ورلڈکپ اسکواڈ میں جگہ نہیں بنا سکے تھے۔
ڈومیسٹک سیزن کے لیے عمر اکمل کو سینٹرل پنجاب کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جس کی قیادت ان کے کزن بابر اعظم کریں گے۔ سینٹرل پنجاب کی ٹیم میں ان کے بھائی کامران اکمل، احمد شہزاد اور سلمان بٹ بھی شامل ہیں۔
عمر اکمل ڈومیسٹک سیزن کی تیاری کے سلسلے میں کلب کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے فضل محمود انٹر کلب ٹورنامنٹ میں راولپنڈی کلب کے خلاف 82 گیندوں پر 110 رنز اسکور کیے جس میں 13 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔
#Pakistan