Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارت کے سابق اوپننگ بیٹسمین ورندر سہواگ نے ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب مجھے احساس ہوا کہ میں سچن ٹنڈولکر کی طرح نظر آ سکتا ہوں، اس کی طرح کھیل سکتا ہوں لیکن اس کی طرح پرفارم نہیں کر سکتا تو میں نے اپنے کھیلنے کا انداز بدل لیا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے بیٹنگ کی تکنیک پر زیادہ کام کرنے کے بجائے پاورہٹنگ پر زیادہ توجہ دی جس وجہ سے میں مشہور ہوا۔
ورندر سہواگ نے کہا کہ جب ہر کھلاڑی اپنی غلطیوں سے سیکھنے کی کوشش کر رہا تھا تو اس وقت میں چوکے اور چھکے مار کر لطف اندوز ہو رہا تھا۔
ورندر سہواگ نے بھارت کی طرف سے کل 374 بین الاقوامی میچز کھیلے۔ انہوں نے 17,253 رنز اسکور کیے جس میں 38 سنچریاں اور 72 نصف سنچریاں شامل تھیں۔
#India