Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے یوم دفاع کے موقع پر آزاد جموں کشمیر کے دارالخلافہ مظفرآباد میں نمائشی میچ کا اہتمام کیا جہاں آزاد جموں کشمیر پرائم منسٹر الیون اور پی سی بی چیئرمین الیون کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں۔ سرفراز احمد نے پی سی بی چیئرمین الیون کی قیادت کی جبکہ اظہر علی آزاد جموں کشمیر پرائم منسٹر الیون کے کپتان تھے۔
آزاد جموں کشمیر پرائم منسٹر الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے 15 اوورز میں 165 رنز اسکور کیے تھے۔ محمد رضوان 55 رنز کر نمایاں بیٹسمین تھے جبکہ سرفراز احمد نے تین وکٹیں حاصل کی تھیں۔ ہدف کے تعاقب میں پی سی بی چیئرمین الیون کی ٹیم 159 رنز ہی بنا سکی تھی۔
میچ کے بعد ٹویٹ کرتے ہوئے پاکستان کے فیلڈنگ کوچ گرانٹ بریڈبرن نے لکھا کہ مٖظفرآباد آپ کی مہمان نوازی کا شکریہ۔ انہوں نے کشمیر کو دنیا کا خوبصورت حصہ قرار دیا۔
#Pakistan