Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

جنوبی افریقی فاسٹ بولر کگیسو ربادا محدود اوورز کے نمبر ون بیٹسمین ویرات کوہلی سے مقابلے کے لیے بے تاب ہیں. ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے نئی دہلی پہنچنے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کگیسو ربادا نے کہا کہ وائٹ بال کرکٹ میں ویرات کوہلی خود کو نمبر ون بیٹسمین ثابت کرچکے ہیں. کگیسو ربادا نے کہا کہ ویرات کوہلی بہترین بیٹسمین کے ساتھ فائٹر بھی ہیں اور ان سے مقابلے میں بہت مزہ آئے گا. کگیسو ربادا نے کہا کہ بھارت آنے والی ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے لیکن ہمیں اپنی صلاحیتوں پر پورا بھروسہ ہے. بھارت اور ساؤتھ افریقا ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 15 ستمبر سے مدمقابل ہوں گے. ورلڈکپ میں بدترین ناکامی کے بعد ساوتھ افریقا کا یہ پہلا ٹور ہے.
#India#South Africa