Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ساؤتھ افریقی ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی کی قیادت خطرے میں نظر آرہی ہے. کرکٹ ساؤتھ افریقا کے ڈائریکٹر اینوک اینکوی نے قیادت میں تبدیلی کا اشارہ دے دیا. اپنے ایک انٹرویو میں کرکٹ ساؤتھ افریقا کے ڈائریکٹر اینوک اینکوی کا کہنا تھا کہ فاف ڈوپلیسی نے بحیثیت کھلاڑی اور کپتان ساؤتھ افریقا کے لیے بہت خدمات انجام دیں مگر اب ہمیں مستقبل کی طرف بھی دیکھنا ہے. اینوک اینکوی نے کہا کہ ہمیں کونٹن ڈی کوک کی صلاحیتوں پر بھروسہ ہے اور وہ ٹیم کو آگے لے کر جاسکتے ہیں. واضح رہے کہ بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کونٹن ڈی کوک ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ فاف ڈوپلیسی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل نہیں ہیں. بھارت اور ساؤتھ افریقا پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 15 ستمبر کو ٹکرائیں گے
#South Africa