Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ویسٹ انڈیز کے آف اسپینر کریگ بریتھ ویٹ کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دے دیا گیا. انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق پارٹ ٹائم آف اسپینر کریگ بریتھویٹ کا بولنگ ایکشن بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں رپورٹ کیا گیا. ایسا دوسری مرتبہ ہوا کہ بریتھ ویٹ کے بولنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیا گیا. اس سے پہلے ستمبر 2017 میں بریتھ ویٹ کا ایکشن مشکوک قرار دیا گیا تھا جس کے بعد ان کے ایکشن کی جانچ ہوئی اور انھیں کلئیر قرار دیا گیا. کریگ بریتھویٹ کو 14 ستمبر تک ایکشن کی جانچ کرانے کے لیے آئی سی سی سے رابطہ کرنا ہوگا اور نتیجہ آنے تک وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں بولنگ جاری رکھ سکیں گے. دوسرے ٹیسٹ میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو 257 رنز سے شکست دے کر سیریز 2.0 سے جیت لی تھی.
#West Indies