Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سینیئرکھلاڑی دورہ پاکستان کےلئے راضی نہ ہوسکے۔۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے سلسلے میں کھلاڑیوں سےملاقات کرکے انہیں سیکیورٹی انتظامات سے آگاہ کیا۔ سیکیورٹی چیف کی تفصیلی بریفنگ کےباوجود ٹیم کے دس کھلاڑی رضامند نہیں ہوئے۔ ون ڈے ٹیم کےکپتان دیموتھ کرونارتنے ، ٹی ٹوئنٹی کپتان لاستھ ملنگا ۔ انجیلو میتھیوز ۔ دنیش چندیمل اور تھیسارا پریرا نے معذرت کرلی۔۔ نروشن ڈک ویلا ۔ کوشال پریرا۔ دھننیجا ڈی سلوا ۔ اکیلا دھننجیا اور سورنگا لکمل بھی پاکستان نہ آنےوالے کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔۔۔ اس حوالے سے اب پی سی بی کا موقف بھی سامنے آگیا. پی سی بی ترجمان کاکہناہےکہ کھلاڑیوں کی سلیکشن سری لنکا کا اندرونی معاملہ ہے۔ مہمان ٹیم کا کون کھلاڑی آتا ہے کون نہیں آتا ہمیں فرق نہیں پڑتا۔۔۔ بورڈ سیریز کےکامیاب انعقاد کےلئےکوشاں ہے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق پی سی بی ماضی کی طرح کھلاڑیوں کو اضافی رقم ادا نہیں کرے گا جس کے باعث بھی کھلاڑیوں نے آنے سے انکارکیا۔۔ پاکستان اور سری لنکا کےدرمیان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز ستائیس ستمبر سے نواکتوبر تک کھیلی جائے گی۔
#Pakistan#Sri Lanka