Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ نے مکی آرتھر، اظہر محمود اور گرانٹ فلاور کے بعد ہیڈ کوچ، بولنگ کوچ اور بیٹنگ کوچ کے لیے درخواستیں طلب کی تھیں. گزشتہ دنوں بورڈ نے ہیڈ کوچ اور بولنگ کوچ کا اعلان تو کردیا تاہم بیٹنگ کوچ کا اعلان نہیں کیا گیا. اب سابق کپتان محمد یوسف نے بورڈ کو بیٹنگ کوچ کے لیے تجویز دے دی. اپنے ایک ٹی وی انٹرویو میں محمد یوسف نے کہا کہ پاکستان نے 5 بہترین پلئیرز پیدا کیے ہیں جن میں ظہیر عباس، انضمام الحق، سعید انور، جاوید میانداد اور میں خود شامل ہوں. محمد یوسف نے کہا کہ ہم پانچ پلئیرز نے ٹیسٹ اور ون ڈے دونوں میں اچھی پرفارمنس دی ہے اور بورڈ کو انھی کھلاڑیوں میں سے کسی کو بیٹنگ کوچ لگانا چاہیے. ایم ڈی پی سی بی وسیم خان نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ مصباح کو مکمل اختیار ہے اور وہی بیٹنگ کوچ کے لیے بھی تجویز دے سکتے ہیں.
#Pakistan