Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کے خدشات کو قطعی طور پر مسترد کردیا ہے. جیمز اینڈرسن کا کہنا ہے کہ میں نے ابھی تک ریٹائرمنٹ کے حوالے سے سوچا بھی نہیں اور میں چالیس سال تک کرکٹ کھیلنے کا خواہاں ہوں. اینڈرسن نے فٹ بالر رائن گگز کو اپنا آئیڈیل بناتے ہوئے کہا کہ رائن گگز چالیس سال تک بالکل فٹ تھے اور زبردست طریقے سے فٹ بال کھیلتے تھے میں بھی ان ہی کی طرح چالیس سال تک کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں. جیمز اینڈرسن نے بتایا کہ انجری کے سبب ایشیز سیریز سے باہر ہونا میرے لیے دکھ کی بات ہے مگر میں دورہ نیوزی لینڈ سے قبل مکمل طور پر صحت مند ہونا چاہتا ہوں جس کے لئے میں نے تیاری شروع کردی ہے اور اپنے ڈاکٹرز اور فٹنس ٹرینر سے رابطے میں ہوں. واضح رہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اہم فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن ایشیز سیریز کے صرف پہلے ٹیسٹ میں شرکت کر سکے تھے اور اسی ٹیسٹ میں انجری کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے.
#England