Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سری لنکا میں جاری انڈر19 ایشیاء کپ میں افغانستان کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے. افغان ٹیم نے پہلے میچ میں پاکستان کو اور پھر کویت کو پچھاڑ کر سیمی فائنل کی سیٹ پکی کرلی. دفاعی چیمپئن بھارت سے میچ کے دوران چودہ سالہ چائنہ مین نور احمد لکنوال نے دھوم مچادی اور بھارت کے بلے بازوں کو آؤٹ کلاس کرکے رکھ دیا. نور احمد نے دس اوورز میں تیس رنز دے کر چار کھلاڑی پویلین بھیجا جن میں بھارتی انڈر19 کرکٹ ٹیم کے کپتان بھی شامل تھے. اس کے ساتھ ہی نور احمد یوتھ ون ڈے انٹرنیشنل میں چار وکٹیں لینے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بھی بن گئے. ان سے پہلے یہ اعزاز شعیب ملک کے پاس تھا. شعیب ملک نے 1996 میں انگلینڈ کے خلاف چودہ سال کی عمر میں چار وکٹیں 38 رنز کے عوض حاصل کیں تھیں.
#Afghanistan