Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

افغانستان کرکٹ ٹیم کے آلراونڈر اور سابق کپتان محمد نبی نے اپنا آخری ٹیسٹ میچ نو ستمبر کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلا، محمد نبی نے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی جانب سے ٹیسٹ میچ کھیلنا میرا خواب تھا ہم نے یہ مقام حاصل کرنے کے بہت محنت کی. محمد نبی نے کہا کہ افغانستان کو ٹیسٹ ٹیم بنانے والی ٹیم کا حصہ رہا ہوں، جس پر مجھے بہت فخر ہے. محمد نبی نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو آگے آنا چاہیے کیونکہ نوجوان ہی ہماری ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کروائیں گے اور نوجوانوں کو موقع دینے کے لیے ہی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا. محمد نبی نے مستقبل کے بارے میں کہا کہ اب ان کا ہدف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ہے. واضح رہے کہ افغانستان کرکٹ ٹیم نے اب تک صرف تین ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں اور دو میں انہوں نے کامیابی حاصل کی.