Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ایشیز سیریز میں انگلینڈ کی ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر رہی ہے اور نہ ہی جو روٹ بطور کپتان اور بیٹسمین پرفارم کر سکے ہیں، آسٹریلیا کی سیریز میں 2.1 کی برتری سے جو روٹ پر مزید دباؤ بڑھ گیا یے، کرکٹ حلقوں اور شائقین کی جانب سے انہیں تنقید سامنا کرنا پڑ رہا ہے، سیریز کا چوتھا ٹیسٹ ہارنے کے بعد انگلینڈ کے سابق کپتان جیفری بائیکاٹ کا کہنا ہے کہ جو روٹ نے اپنی پرفارمنس سے بہت مایوس کیا ہے جو روٹ نے ایشیز سیریز میں جس کارکردگی کا مظاہرہ کیا وہ اس سے کئی بہتر پرفارم کر سکتے تھے، جیفری بائیکاٹ کا کہنا ہے کہ انگلش کپتان کو سنجیدگی سے سوچنا ہو گا کہ کپتانی کی وجہ سے ان کی بیٹنگ تو متاثر نہیں ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو روٹ کو ہر کوئی پسند کرتا ہے کوئی ان پر آسانی سے تنقید نہیں کرتا لیکن مجھے دکھ کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ وہ کپتانی کی صلاحیتیوں میں بہت پیچھے ہیں
#Australia#England