Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کرکٹ ویسٹ انڈیز نے معروف آل راﺅنڈر کیرن پولارڈ کو ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹی 20 ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا ہے، کیرن پولارڈ نے اکتوبر 2016ءکے بعد سے اب تک کوئی ون ڈے انٹرنیشنل نہیں کھیلا اور انہیں جیسن ہولڈر کی جگہ کپتان مقرر کیا گیا ہے جنہوں نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءمیں ویسٹ انڈیز ٹیم کی قیادت کی تھی تاہم وہ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان برقرار رہیں گے۔ کیرن پولارڈ کےکپتان مقرر ہونے پر ڈوئن براوو نے انہیں مبارکباد دی، براوو نے کہا کہ کیرن پولارڈ ویسٹ انڈیز ٹیم کے کپتان بننے کے حقدار تھے، انہوں نے کیرن پولارڈ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بہترین کپتان ہونگے، اس کے علاوہ ڈوین براوو مزاحیہ انداز میں کہتے ہیں کہ امید ہے اب آخر کار میں بھی اب ویسٹ انڈیز ٹیم میں واپسی کر لونگا
#West Indies