Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلینڈ ٹیم کے دو سابق کپتان اینڈریو اسٹراس اور جیفری بائیکاٹ کو سر کا خطاب مل گیا جن کا نام سابق وزیر اعظم تھیریسا مے کی اعزازی فہرست میں شامل ہے، اینڈریو اسٹراس اور جیفری بائیکاٹ ٫سر٬ کا خطاب لینے والے بارویں اور تیرویں انگلش کرکٹر ہیں اور دونوں سابق کرکٹرز کو کرکٹ میں ان کی خدمات پر یہ اعزاز دیا گیا یے، جیفری بائیکاٹ نے انگلینڈ کی 108 ٹیسٹ میچوں میں نمائندگی کی تھی جس میں انہوں نے 8114 رنز اسکور کیے تھے. 1978 میں جیفری بائیکاٹ انگلش ٹیم کے کپتان بھی رہے، اینڈریو اسٹراس نے 100 ٹیسٹ میچوں میں انگلینڈ ٹیم کی نمائندگی کی جس میں 50 ٹیسٹ میں وہ انگلش ٹیم کے کپتان رہے، اینڈریو اسٹراس کی قیادت میں انگلینڈ ٹیسٹ کی نمبر ون ٹیم بھی رہی اور انہی کی قیادت میں انگلش ٹیم نے دو مرتبہ ایشیز سیریز میں کامیابی بھی حاصل کی
#England