Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز رواں ماہ کھیلی جائے گی مگر سری لنکا کے 10 کھلاڑیوں نے پاکستان کا دورہ کرنے سے صاف انکار کردیا ہے جس میں ڈیمتھ کرونا رتنے، لیستھ مالنگا، اینجیلو میتھیوز، سورنگا لکمل، اکیلا دھننجایا، دنیش چندیمل، دھننجیا ڈی سلوا، کوشل پریرا، نیروشن ڈکویلا اور تھسارا پریرا شامل ہیں، اس حوالے سے سری لنکن کرکٹ بورڈ نے ایکشن لیتے ہوئے نیروشن ڈکویلا کو کیریبئن پریمیئر لیگ کیلئے این او سی نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ 15 ستمبر کو آل راؤنڈر تھسارا پریرا کو بھی کیربیئن لیگ سے واپس وطن بلانے کا فیصلہ کیا ہے، سری لنکن کرکٹ بورڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے پاکستان کے دورے سے انکار کرنے پر بہت افسوس ہوا جبکہ سری لنکن بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ایشلے ڈی سلوا نے کہا کہ نیشنل ٹیم کی مصرفیات کے دوران کسی کرکٹر کو غیر ملکی لیگ کھیلنے کی اجازت نہیں ہے،