فاسٹ بولر سہیل تنویر نے مصباح الحق کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر بننے کے بعد قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں واپسی کی امید لگالی، سہیل تنویر کہتے ہیں کی مصباح الحق کے سلیکشن کیلئے عمر کو بنیاد نہ بنانے کے بیان نے حوصلہ بڑھایا ہے، سہیل تنویر کا کہنا ہے کہ میں ڈومیسٹک سیزن میں شرکت کیلئے پرامید ہوں اور نادرن ایسوسی ایشن کی جانب سے قائداعظم ٹرافی کھیلنے کیلئے بھرپور تیاری کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا قائداعظم ٹرافی میں کارکردگی کے ذریعے قومی ٹی ٹیم میں دوبارہ جگہ بنانے کی بھرپور کوشش کروں گا کیونکہ مصباح الحق کے سلیکشن کیلئے عمر کو بنیاد نہ بنانے کے بیان نے ہم جیسے بہت سے کرکٹرز کا حوصلہ بلند کیا ہے، سہیل تنویر کا مزید کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کی نمائندگی کرنا میرا سب سے بڑا ہدف ہے