Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

امریکہ میں پہلا بین الاقوامی ون ڈے میچ 13 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ تین ملکی ون ڈے سیریز میں امریکہ، پاپوا نیو گنی اور نمیبیا کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ یہ تین ملکی ون ڈے سیریز آئی سی سی ورلڈکپ لیگ ٹو کا حصہ ہے۔ ورلڈکپ لیگ ٹو کے تحت کھیلے جانے والی سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں امریکہ اور پ��پوا نیو گنی کا مقابلہ کل ہو گا۔
امریکہ اور نمیبیا کی ٹیمیں ورلڈکپ لیگ ٹو کے مقابلوں میں پہلی بار حصہ لے رہی ہیں جبکہ پاپوا نیو گنی کی ٹیم ان مقابلوں میں دوسری بار شرکت کر رہی ہے۔
یاد رہے کہ یہ میچز 2023 میں بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ کے سلسلے میں کھیلے جا رہے ہیں۔ تین ملکی سیریز میں جو بھی ٹیم کامیاب ہو گی اس کو ورلڈکپ 2023 کا کوالیفائنگ راؤنڈ بھی کھیلنا پڑے گا۔
#Papua New Guinea#Namibia#United States