Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سری لنکا کے دس کھلاڑیوں کے پاکستان نہ آنے کے فیصلے پر راولپنڈی شعیب اختر نے شدید تنقید کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شعیب اختر نے لکھا کہ دس سری لنکن کھلاڑیوں کی جانب سے دورہ پاکستان کے انکار پر بہت افسوس ہوا کیونکہ پاکستان نے ہمیشہ سری لنکن کرکٹ کو سپورٹ کیا ہے۔
سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ حال ہی میں ایسٹر حملوں کے بعد پاکستان انڈر-19 ٹیم نے سری لنکا کا دورہ بھی کیا، جب 1996 ورلڈکپ میں آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز نے سری لنکا جانے سے انکار کیا تو پاکستان اور بھارت کی مشترکہ ٹیم سری لنکا گئی اور کولمبو میں دوستانہ میچ کھیلا، یہ سب کون بھول سکتا ہے؟
انہوں کہا کہ ہم بھی سری لنکا سے ایسے ہی رویے کی توقع رکھتے ہیں۔ شعیب اختر نے مزید کہا کہ سری لنکن بورڈ اور کھلاڑیوں کو پاکستان سے تعاون کرنا چاہیے۔
#Sri Lanka in Pakistan 2019#Pakistan#Sri Lanka