Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

Caribbean Premier League 2019

کیریبین پریمیر لیگ (سی پی ایل) 2019 میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سی پی ایل کے رواں سیزن کا آٹھواں میچ سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس اور بارباڈوس ٹرائڈینٹس کے درمیان کھیلا گیا۔ سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ فیصلہ کیا تو بارباڈوس ٹرائڈینٹس کے بیٹسمینوں نے خوب چھکے اور چوکے مارے۔
بارباڈوس ٹرائڈینٹس نے مجموعی طور پر 14 چوکے اور 10 چھکے لگائے۔ لینیکو باؤچر 62، جانسن چارلس 52 اور جین پال ڈومینی 43 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے۔ بارباڈوس ٹرائڈینٹس کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔
ہدف کے تعاقب میں سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کے لوری ایونز (64) اور ڈومینک ڈراکس (*34) کے علاوہ کوئی کھلاڑی جم کر نہیں کھیل سکا۔ سندیپ لمچیانے نے تین جبکہ جیسن ہولڈرز اور ہیڈن والش نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ بارباڈوس ٹرائڈینٹس نے 18 رنز سے کامیابی اپنے نام کی۔
#CPL2019#Caribbean Premier League 2019#Barbados Tridents#St Kitts and Nevis Patriots