90 کی دہائی میں سابق ساؤتھ افریقی کرکٹر جونٹی رہوڈز کو اپنی شاندار فیلڈنگ کی وجہ سے خوب شہرت ملی لیکن موجودہ دور میں ہر ٹیم کے پاس اچھے فیلڈرز موجود ہیں جو اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ بین الاقوامی سطح پر اچھے فیلڈرز سامنے آنے کی ایک وجہ ملکی سطح پر نوجوان کھلاڑیوں کی سخت ٹریننگ ہے۔
بھارت میں جاری ایک ٹورنامنٹ کے دوران فیلڈر نے باؤنڈری لائن پر دائیں ہاتھ سے شاندار کیچ پکڑا لیکن جیسے ہی وہ گیند سمیت باؤنڈری کے پار جانے لگا تو اس نے اپنے پیچھے سے گیند باؤنڈری لائن سے باہر کھڑے فیلڈر کی طرف پھینک دی۔
یہ ویڈیو دیکھتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور صارفین اس کھلاڑی کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔ انگلینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی ڈینیئل وائٹ بھی اس کیچ کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئیں۔