Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے نوجوان فاسٹ بولر حارث رؤف بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کے لیے پرعزم ہیں۔ حارث رؤف نے ایک انٹرویو میں کہا کہ جب بھی میری ضرورت ہوئی، میں اپنے ملک کی خدمت کے لیے تیار ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میری سخت محنت جاری ہے، اپنے ملک کی نمائندگی کے لیے موقع کا انتظار کر رہا ہوں اور یہی میرا مقصد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں اچھی پرفارمنس کے باوجود ورلڈکپ میں موقع نہ ملنے پر بہت افسردہ تھا۔
فاسٹ بولر نے کہا کہ پی ایس ایل میں کھیلنے کا تجربہ بہت اچھا رہا تھا، اے بی ڈویلیئرز اور محمد حفیظ کی کپتانی میں کھیلنے کا بہت فائدہ ہوا جبکہ ٹیم میں دیگر اسٹار کرکٹرز بھی موجود تھے جس وجہ سے میرے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔
#Pakistan