Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سری لنکا کرکٹ نے دورہ پاکستان پر نظرثانی کا اعلان کر دیا۔ سری لنکا کرکٹ نے اپنے اعلامیہ میں کہا کہ حکومت نے ہمیں پاکستان میں سیکیورٹی صوتحال کا دوبارہ جائزہ لینے اور پاکستان جانے کے فیصلے پر نظرثانی کا کہا ہے۔ سری لنکا کرکٹ نے کہا کہ تمام صورتحال دوبارہ جائزہ لینے کے بعد دورے سے پہلے حکومت سے حتمی اجازت لینا ہو گی۔
سری لنکن وزیراعظم ہاؤس نے اسی دن تحفظات کا اظہار کیا جس روز سری لنکا نے اپنی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق ہم نے سری لنکا کرکٹ کا بیان دیکھا ہے، ہمارے ساتھ سری لنکا کرکٹ ٹیم کی حفاظت سے متعلق انٹیلی جنس رپورٹ یا کسی بھی معلومات کا تبادلہ نہیں کیا گیا۔
پی سی بی نے کہا کہ ہم سری لنکا کرکٹ ٹیم کی مکمل حفاظت اور سیکیورٹی کے عزم کو دہراتے ہیں، پی سی بی اس سلسلے میں سری لنکا کرکٹ کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔ سری لنکن ٹیم کو 25 ستمبر کو کراچی پہنچنا ہے جس کے بعد کراچی میں ون ڈے اور لاہور میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی۔
#Sri Lanka in Pakistan 2019#Pakistan#Sri Lanka