Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلش ٹیم کے بیٹسمین جیسن روئے ایشز سیریز میں بری طرح ناکام ہوئے ہیں۔ وہ چار ٹیسٹ میچز کی آٹھ اننگز میں ایک نصف سنچری بھی اسکور نہیں کر سکے۔ چار مرتبہ وہ ڈبل فیگر میں داخل ہونے سے پہلے ہی آؤٹ ہو گئے۔ اس خراب پرفارمنس پر انہیں پانچویں ٹیسٹ سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔
اپنے ایک انٹرویو میں جیسن روئے نے اعتراف کیا کہ مجھے ٹیسٹ کرکٹ میں بہت کام کرنے کی ضرورت ہے اور اندازہ ہے کہ مجھے کس کس چیز پر زیادہ کام کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مانچسٹر ٹیسٹ کے چوتھے روز کے اختتام کے بعد میں ناٹ آؤٹ تھا اور میں یہ سوچ رہا تھا کہ اگر کل ٹیسٹ میچ ڈرا کرنے میں کامیاب رہا تو بہتر ہو گا مگر ڈیڑھ گھنٹہ کریز پر گزارنے کے بعد آؤٹ ہونے پر بہت دکھ ہوا۔
جیسن روئے نے مزید کہا کہ انہیں اب بھی ٹیم پر بھروسہ ہے کہ وہ پانچواں ٹیسٹ جیت کر سیریز برابر کر سکتی ہے۔
#Australia in England 2019#Australia#England