Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ہوم گراؤنڈ پر پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کے مزے لینے ہیں تو شائقین تیار ہو جائیں۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کی ٹکٹوں کی فروخت پیر سے شروع ہو گی۔ آن لائن اور کوریئر سینٹرز پر ٹکٹوں کی فروخت ایک ساتھ شروع کی جائے گی۔
پاک سری لنکا میچز کی کم سے کم ٹکٹ کی قیمت پانچ سو روپے ہو گی جبکہ ایک ہزار اور دو ہزار والے ٹکٹس بھی فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے۔ ون ڈے میچز کے لیے وی آئی پی ٹکٹس کی قیمت تین ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز لاہور میں منعقد ہو گی جس کی ٹکٹوں کی فروخت بعد میں شروع ہو گی۔ سری لنکن ٹیم 25 ستمبر کو کراچی پہنچے گی۔ 27، 29 ستمبر اور دو اکتوبر کو تین ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔
#Sri Lanka in Pakistan 2019#Pakistan#Sri Lanka