Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کیریبین پریمیر لیگ (سی پی ایل) میں کرس گیل جمیکا تلاواز کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے سینٹ کٹس کے خلاف روایتی جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے 62 گیندوں پر 116 رنز بنا کر کئی ریکارڈ اپنے نام کر لیے۔ کرس گیل کی یہ مجموعی طور پر ٹی ٹوئنٹی میں 22ویں سنچری تھی جبکہ یہ سی پی ایل میں ان چوتھی سنچری تھی۔
کرس گیل کے علاوہ ڈوین اسمتھ نے بھی سی پی ایل میں چار سنچریاں اسکور کی ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ کرس گیل نے سی پی ایل میں 156 سب سے زیادہ چھکے مارنے کا ریکارڈ بھی بنا لیا۔ اگر بات کی جائے تمام ٹی ٹوئنٹی میچز میں سب سے زیادہ چھکوں کی تو اس میں بھی کرس گیل ہی سرفہرست ہیں۔
انہوں نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 954 ریکارڈ چھکے لگائے۔ کرس گیل نے 18 مرتبہ ایک ٹوئنٹی میچ میں 10 یا اس زائد چھکے لگائے۔ بدقسمتی سے کرس گیل کی زبردست اننگز بھی جمیکا تلاواز کو شکست سے نہ بچا سکی اور سینٹ کٹس نے 242 رنز کا بڑا ہدف باآسانی حاصل کر لیا۔