Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدہ سیاسی حالات ہمیشہ سے ہی کرکٹ کو متاثر کرتے آئے ہیں۔ اس بار بھی پاک بھارت ویمن کرکٹ سیریز کا انعقاد کھٹائی میں پڑتا نظر آ رہا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیریز آئی سی سی چیمپئن شپ کا حصہ ہے جس کی میزبانی بھارت نے کرنی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان سیریز جولائی سے نومبر کے درمیان ہونی ہے۔
سیریز کی میزبانی کی اجازت بھارتی بورڈ نے اپنی حکومت سے طلب کی ہوئی ہے لیکن بھارتی حکومت نے اجازت دینے کے حوالے سے چپ سادھ لی ہے۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت سے سیریز کے حوالے سے رابطہ نہیں کرے گا کیونکہ سیریز کرانا بھارت کی ذمہ داری ہے۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے سیریز کے لیے تاحال کوئی رابطہ نہیں کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ماضی میں بھی بھارت نے پاکستان کے خلاف سیریز نہیں کھیلی تھی اور پوائنٹس پاکستان کو مل گئے تھے۔
#Pakistan Women#India Women