اسٹیو اسمتھ ایشز سیریز میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور انگلش کھلاڑیوں سمیت سب ہی ان کی تعریف کر رہے ہیں لیکن سابق انگلش اسپنر مونٹی پینسر کی جانب سے منفی بیان سامنے آیا ہے۔ مونٹی پینسر کا کہنا ہے کہ اسٹیو اسمتھ کو ہمیشہ "چیٹر" یعنی دھوکے باز کی حیثیت سے ہی یاد رکھا جائے گا۔ سابق اسپنر کہنا تھا کہ اسمتھ ایشیز سیریز میں زبردست پرفارم کر رہے ہیں مگر "چیٹر" کا لفظ ان کا پیچھا کرتا رہے گا۔ مونٹی پینسر نے ایشیز سیریز میں انگلینڈ کی کارکردگی کے حوالے سے کہا کہ انگلینڈ کا ایجنڈا ورلڈکپ جیتنا تھا اس لیے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی پوری توجہ ورلڈکپ پر مرکوز تھی۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ کے فوراً بعد ٹیسٹ میچز سے انگلینڈ کی ٹیم کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مونتی پینسر نے جیک لیچ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے۔