Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019 کا فائنل ڈرامائی انداز میں اختتام پذیر ہوا تھا جسے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن بھلا نہیں پا رہے۔ آئی سی سی کو دیے گئے انٹرویو میں کین ولیمسن کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ فائنل کو اب تقریباََ دو ماہ ہونے کو ہیں اور ہم سب آج تک اس میچ کو سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج بھی اس میچ کے بارے میں روز کچھ نہ کچھ باتیں ہوتی رہتی ہیں، کھلاڑی اب بھی اس میچ کے بارے میں سوچتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس تاریخی میچ کا حصہ ہونے پر فخر ہے۔ کین ولیمسن نے مزید کہا کہ جب ہم اپنے وطن لوٹے تو ہمارا شاندار انداز میں استقبال کیا گیا اور مداحوں نے مثبت سوچ کا مظاہرہ کیا جس پر خوشی ہے۔
#New Zealand