پاکستان ویم کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر کو ایک اور ایوارڈ مل گیا۔ ایشیاء سوسائٹی نے ایشیاء گیم چینجرز کے نام سے ایوارڈ کا انعقاد کیا جس میں ایسی خواتین کو ایوارڈ دیا گیا جنہوں نے ٹیکنالوجی، اسپورٹس اور دیگر شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور معاشرے میں تبدیلی کا سبب بنیں۔
ایشیاء سوسائٹی کی جانب سے ثناء میر کو گیم چینجر اسپورٹس ویمن کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ثناء میر نے اس اعزاز پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ مجھے اس ایوارڈ پر بہت فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے ملک کی نمائندگی کرنے اور یہ ایوارڈ ملنے پر میں بےحد خوش ہوں۔ ثناء میر 2005 سے کرکٹ میں پاکستان کے لیے خدمات انجام دے رہی ہیں۔