Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلیا کی ویمن ٹیم کی آل راؤنڈر ایلیس پیری نے ایک روزہ کرکٹ میں 150 وکٹیں مکمل کر لی ہیں۔ ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کی اوپننگ بیٹر رینیسی بوئس ان کا 150واں شکار بنی تھیں۔ ویمن کرکٹرز میں 150 وکٹیں مکمل کرنے والی ایلیس پیری صرف تیسری بولر ہیں جبکہ ون ڈے کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والی بھی تیسری بولر بن گئی ہیں۔
ایک روزہ ویمن کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹوں کا اعزاز سابق بھارتی بولر جھلن گوسوامی کو حاصل ہے جبکہ دوسرے نمبر پر سابق آسٹریلوی بولر کیتھرین فٹزپیٹرک موجود ہیں۔ ون ڈے کرکٹ میں ٹاپ فائیو بولر میں پاکستان کی ثناء میر کا نام بھی شامل ہے جن کے کریڈٹ پر 147 وکٹیں ہیں۔
ایلیس پیری نے 109 میچوں میں 24.35 کی اوسط سے 150 وکٹیں حاصل مکمل کیں۔ ون ڈے کرکٹ میں ایلیس پیری کے بیٹنگ کے اعدادوشمار بھی شاندار ہیں۔ انہوں نے 109 میچوں میں 52.94 کی اوسط سے 2,998 رنز اسکور کیے ہوئے ہیں۔
#Australia Women