Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ سے ابھر کر سامنے آنے والے فاسٹ بولر حارث رؤف قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ وقار یونس کے بولنگ کوچ بننے کے بعد حارث رؤف جلد از جلد قومی ٹیم کی نمائندگی کرنا چاہتے ہیں۔ حارث رؤف نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں قومی ٹیم کا حصہ بنتا ہوں تو یہ میرے لیے بہترین موقع ہو گا کہ بولنگ کوچ وقار یونس سے سیکھوں اور اپنی بولنگ کو مزید بہتر بناؤں۔
انہوں نے کہا کہ میری بولنگ میں ابھی مجھے بہت بہتری لانے کی ضرورت ہے اور وقار یونس سے بہترین مینٹور اور کوئی نہیں ہو سکتا ہے۔ حارث روف نے مزید کہا کہ انہیں امید تھی ورلڈکپ 2019 کے اسکواڈ میں شامل کیا جائے گہ اور اسکواڈ میں نام نہ آنے پر افسوس بھی ہوا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ میری محنت جاری ہے، ڈومیسٹک سیزن میں ڈیبیو کروں گا اور پرفارم کر کے قومی ٹیم میں جگہ بناوٴں گا۔
#Pakistan