پاکستان کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے سری لنکا کی ٹیموں کا اعلان ہو گیا ہے۔ سری لنکن ون ڈے ٹیم کی قیادت لہیرو تھریمانے کریں گے۔ ون ڈے اسکواڈ ٹیم میں سدیرا سماراوکرما، اویشکا فرنینڈو، شہیان جےسوریا، ڈاسن شناکا، اینجیلو پریرا، منود بھانوکا، وانندو ہسورنگا، لکشمن سندیکان، نووان پرادیپ، کاسن راجیتھا اور اسورو اڈانا شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ دھنوشکا گناتھیلاکا، اوشاڈا فرنینڈو اور کاسن رجیتھا بھی ون ڈے اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے کپتان ڈاسن شناکا ہوں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں سدیرا سمارا وکرما، اویشکا فرنینڈو، شہیان جےسوریا، اوشڈا فرنینڈو، اینجیلو پریرا، منود بھانوکا، وانندو ہسورنگا، لکشمن سندیکان شامل ہیں جبکہ نووان پرادیپ، کاسن راجیتھا، لاہیرو کمارا، اسورو اڈانا، بھانوکا راجا پکسا، لاہیرو مادشنکا اور دھانشکو گنا تھیکالا بھی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ سری لنکا کے سینیئر کھلاڑیوں نے دورہ پاکستان سے انکار کر دیا تھا۔