Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ایشز سیریز میں اسٹیو اسمتھ زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور وہ اب تک پانچ اننگز میں 134.20 کی اوسط سے 671 رنز اسکور کر چکے ہیں لیکن چوتھے ٹیسٹ میچ اسٹیو اسمتھ ایک مرتبہ پھر تنازع کی زد میں آ گئے۔ چوتھے ٹیسٹ میچ میں کامیابی کے بعد اسٹیو اسمتھ سمیت پوری ٹیم نے خوب جشن منایا۔
اس دوران اسٹیو اسمتھ چشمہ پہن کر کسی دوسرے کرکٹر کی نقل کرتے نظر آئے۔ اسٹیو اسمتھ کی اس حرکت کے بعد انگلش تماشائیوں نے اعتراض کیا کہ اسٹیو اسمتھ نے انگلش اسپنر جیک لیچ کی نقل اتاری ہے جس کے بعد انگلش میڈیا نے اسٹیو اسمتھ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
آسٹریلوی کوچ جسٹن لینگر اسٹیو اسمتھ کے بچاوٴ میں سامنے آئے اور انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اسٹیو اسمتھ نے جیک لیچ کی نہیں بلکہ سابق آسٹریلوی بیٹسمین کرس روجرز کی نقل کی تھی۔ سابق آسٹریلوی اوپنر کرس روجرز نے بھی اس تمام صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان پر بےجا تنقید کی جا رہی ہے، اسمتھ نے چشمہ پہن کر میری نقل کی تھی اور انہوں نے میچ کے اگلے دن مجھے اپنی تصویر بھی بھیجی تھی۔
#Australia in England 2019#Australia#England