Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

نئے ڈومیسٹک سیزن کا آغاز 14 ستمبر سے ہو رہا ہے جو کہ 24 اپریل تک جاری رہے گا جس میں قائد اعظم ٹرافی، قومی ٹی ٹوئنٹی کپ اور پاکستان ون ڈے کپ ٹورنامنٹ کے مقابلے ہوں گے۔ نئے ڈومیسٹک سیزن کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پچز کی تیاری موسم گرما کے آغاز سے شروع کر دی گئی تھی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف کیوریٹر آغا زاہد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 10 مہینے موسم گرم رہتا ہے اس لیے ہم کرکٹ سینٹرز کی تیاری میں گرم موسم کے گھاس کا استعمال کرتے ہیں۔ آغا زاہد کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی نئی انتظامیہ نے پچز کے معیار کی بہتری کو ترجیح دے رکھی ہے۔
چیف کیوریٹر کے مطابق جدید طرز پر پچز کی تیاری کے لیے افرادی قوت کے ساتھ ساتھ مشینری کا استعمال کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ڈومیسٹک سیزن کے لیے تمام وینیوز پر استعمال کردہ پچز کو نندی پور کی مخصوص مٹی سے تیار کیا گیا ہے جبکہ اسٹیڈیم میں بچھائی گئی ڈھاکہ گھاس کی کٹائی کا عمل بھی جدید مشینری سے مکمل کر لیا گیا ہے۔
#Pakistan