Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قائد اعظم ٹرافی کے لیے ٹیموں کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں سینٹرل پنجاب کے کیمپ میں قومی ٹیم کے ہیڈکوچ مصباح الحق نے کھلاڑیوں کو لیکچر دیا۔ اس لیکچر میں مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پرفارمنس کے ساتھ فٹنس اور ڈسپلن قومی ٹیم میں آنے کا واحد ذریعہ ہے، نئے سسٹم اور نئے طریقہ کار کے مطابق خود کو ڈھالیں۔
انہوں نے کہا کہ جس چیز کی بھی پریکٹس کریں اس کو پریکٹس برائے پریکٹس سمجھ کر نہ کریں بلکہ مکمل جان ماریں اور یہ ذہن میں رکھیں کہ میں نے اس خامی کو بہتر کرنا یے، یہ سوچ ہو گی تو پرفارمنس بھی بہتر ہو گی اور سب خوش بھی ہوں گے۔
ہیڈکوچ نے واضح کیا کہ ٹیم کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں، جو فٹنس اور ڈسپلن کے ساتھ کارکردگی میں سب سے آگے ہو گا وہ ہماری ترجیحات میں شامل ہو گا۔ مصباح الحق نے کہا کہ کوئی مسئلہ ہو تو کوچز سے بات کریں اور مجھ سے رابطہ ضرور کریں۔
#Pakistan